Tipu Road, Near Rawalpindi Medical College, Murree
Road Rawalpindi
Contact
0307-5241219
0311-0547176

ISSB School of Excellence

پیش لفظ

ISSB کی زیادہ اکیڈیمیز راولپنڈی اور لاہور میں ہیں کیونکہ میں راولپنڈی میں رہائش پذیر ہوں تو میرے ایک فوجی کولیگ نے فیصل آباد سے مجھے فون پر کہا کہ اُس کے بیٹے کو ISSB کی تیاری کیلئے کسی اچھی اکیڈیمی میں داخلہ دلواؤں ۔ سال 2008 کی بات ہے کہ اُس کے بیٹے کو لے کر میں ISSB کی اکیڈیمیز کو وزٹ کیا ۔کیونکہ اِ ن اکیڈیمیز کے اشتہارات اکثر اخبارات میں پڑھتا رہتا تھا جس میں بہت بلند وبانگ دعوے کئے ہوتے تھے ۔تو اُ سی کی وجہ سے میں آسانی سے اِ ن اکیڈیمیز میں پہنچ گیا اشتہارات وغیرہ میں اکیڈیمی چلانے والے کا نام بھی ہوتا تھا لہذا اکیڈ یمی پہنچ کر کرنل صاحب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تو پتا چلا موصوف کبھی کبھار آتے ہیں تشویش ہوئی کہ پھر کون ISSB کی تیاری کرواتا ہوگا تو پتا چلا کہ جس سویلین آدمی سے میں پوچھ رہا تھا وہی اور اُس جیسے دو تین اور سویلین ہیں جو تیاری کرواتے ہیں سخت مایوسی کے عالم میں دوسری اکیڈمی پہنچا تو وہاں بھی یہ حالات تھے نوجوان لڑکے ملے جو دعویٰ کر رہے تھے کہ ہم تیاری کرواتے ہیں کیونکہ ہم ISSB میں NOT Recomended ہیں اِ س لئے ISSB کو جانتے ہیں ۔ ایسے ہی حالات دوسری اکیڈیمیز میں بھی نظر آئے تو میرے کولیگ کا بیٹا سخت مایوسی کے عالم میں واپس فیصل آباد چلا گیا ۔

تعارف


کیونکہ میں خود ISSB میں سلیکٹر رہ چکا تھا بہت افسوس ہو ا کے وُہ فوجی آفیسر جو ISSB میں کبھی نہیں رہے وُہ بھی ISSB کو نہیں سمجھتے اور جانتے تو یہ سویلین حضرات نوجوانوں کے ساتھ کتنی زیادتی کر رہے ہیں یعنی سراسر دھوکا ۔ میں 2008 میں فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد فوج میں ہی کسی شعبے میں سروس کر رہا تھا اکیڈیمیزکے حالات دیکھنے کے بعد بے چینی میں روز بروز اضافہ ہوتا گیا ۔لہذا میں نے پکا اِ رادہ کر لیا کہ سروس چھوڑ کر ISSB کی اکیڈیمی شروع کروں تاکہ جس ممکن حد تک ہو سکے امیدواروں کو ISSB کے متعلق صحیح کوچنگ کروں ۔اُسی سال یعنی 2008 میں سروس کو خیر وباد کہہ کر اکیڈیمی شروع کی 124 پی ایم اے لانگ کورس کے سٹوڈنٹس کی میں نے فری میں کوچنگ کی تاکہ میں جان سکوں کہ GTO ہونے کے باوجودو میں سٹوڈنٹس کی صحیح ISSB کی رہنمائی کرنے کے قابل ہوں کہ نہیں۔کل سترہ لڑکے میر ے پاس آئے جب نتائج آئے تو سترہ میں سے آٹھ لڑکے Recomended ہو گئے جوکہ ISSB کے نتائج کے اعتبار سے بہت ہی حوصلہ افزاتھے۔پھر میں نے باقاعدہ ISSB کی اکیڈیمی کی اکیڈیمی کا آغاز کیا ۔
لگ بھگ چار سال میں اکیلا ہی اکیڈیمی کی تیاری کے معاملات دیکھتا رہا جو کہ بہت محنت طلب کام تھا ۔کیونکہ مجھے سٹوڈنٹس کو تینوں ٹیسٹ کی تیاری کروانی ہوتی تھی ۔یعنی ڈپٹی پریذڈنٹ انٹرویو۔جی ٹی او سائی کولوجسٹ ۔اِ س دوران لاکھ کوشش کے باوجود مجھے کوئی بھی ISSB کا سابقہ سلیکٹر نہ مل سکا اِ س کی وجہ یہ ہے کہ ISSB کے سابقہ سلیکٹر آنے میں نمک برابر سے بھی کم ہوتے ہیں۔اِس عرصہ میں میری یونٹ کے کولیگ بریگیڈیئر حامد محمود جو کہ پی اے ڈائرکیٹوریٹ جی ایچ کیو میں ڈائریکٹر پی اے تھے ریٹائر ہو رہے تھے اور وہ ISSB میں ڈپٹی پریذڈنٹ رہے تھے اُن سے درخواست کی کہ میرے ساتھ شامل ہوں اور ہم دونوں مِل کر سٹوڈنٹس کی رہنمائی اور کوچنگ کرتے ہیں ۔یہ ہمارے تجربے اور محنت کا صلہ ہے کہ اللہ کے فضل سے نتائج بہت اچھے آتے ہیں اور یقین ہے کہ ہماری اکیڈیمی جیسے نتائج اور کسی کے ہو ہی نہیں سکتے فر ق صرف یہ ہے کہ ہم نتائج کی تشہیر نہیں کرتے جیسے کہ اور اکیڈیمیز آپ کے دِ ل لبھا نے کیلئے کرتی رہتی ہیں ۔اُ ن کے نتائج کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں ۔


آئی ایس ایس بی کے سلیکٹر اور اُ ن کے رینک

بنیادی طور پر ISSB میں تین آفیسرز کا پینل ہوتا ہے جو ایک گر وپ کو ٹیسٹ کرتے ہیں گروپ میں تقریباََ 8 سے 12 امیدوار ہوتے ہیں ۔ ڈپٹی پریذڈنٹ لیفٹیننٹ کرنل یا اس کے مساوی رینک نیوی اور ائیر فورس ۔جی ٹی اواور سائیکالوجسٹ میجر رینک یا اس کے مساوی نیوی اورائیر فورس۔یہ تینوں حضرات اپنے اپنے ٹیسٹ میں گروپ کو ٹیسٹ کرتے ہیں اور نتائج مرتب کرتے ہیں۔لہذاآپ کے نالج کیلئے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر جو ISSB میں سلیکٹر رہے ہوں اِ ن دورینکس کے علاوہ کوئی بھی کیپٹن ،لیفٹیننٹ یا صوبیدار وغیرہ ISSB کی کوچنگ کے مجاز نہیں ۔سویلین حضرات کا تو ذکر بھی نہیں کرنا چاہیے جو فوج میں ہی نہیں رہے تو وہ ISSB کو کیا جانتے ہوں گے ۔

خصوصیات

* کوئی ایڈوانس فیس نہیں

* کلاس میں ایک وقت میں سٹوڈنٹس کی تعداد 20 سے 25

* ISSB تیاری کا دورانیہ چار سے پانچ ہفتے

* ISSB کے معیار کے مطابق ٹاسک اور رکاوٹیں

* میں یعنی (میجر فخر )اور بریگیڈیئر صاحب ایک ہی وقت میں اپنی اپنی کلاس کی کوچنگ کرتے ہیں تعداد فی کلاس 20 سے 25 سٹوڈنٹس

* نتائج ہمیشہ 35 %سے 45 % کے درمیان جو کے ISSB کے معیار کے مطابق آؤ ٹ کلاس نتائج ہیں

دوسری اکیڈیمیزکا طریقہ کار (راولپنڈی اورلاہور)

* ایڈوانس فیس کے بغیر آ پ کو داخلہ نہیں ملے گا ایک بھی کلاس لینے کی اجازت نہیں کیوں ایسا ہوتا ہے ؟آسانی سے سمجھ آجانے والے بات ہے۔

* کلاس میں سٹوڈنٹس کی تعداد 50 سے 150 سٹوڈنٹس۔

* تیاری کا دورانیہ 3 سے 4 ما ہ جوکہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

* ٹاسک اور رکاوٹیں نہیں ہیں اگرہیں تو غیر معیاری اورلڑکوں کا زیادہ وقت اُدھر ہی صرف کرواتے ہیں کیونکہ باقی پڑھانے کو تو اِ ن کے پاس کچھ نہیں۔

* اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے نتائج 85 %یا 90 % یہیں سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ اِ ن کو ISSBکا کچھ پتا نہیں ۔

* آ پ کو کامیابی کی 100 %گارنٹی دیتے ہیں بس خدا خوفی ہونی چاہیے ۔

خلاصہ

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ISSB جانے سے پہلے کسی ISSB اکیڈمی میں تیاری کرلیں تو آنکھیں بند کر کے راولپنڈی میں
ISSB SCHOOL OF EXCELLENCE میں تشریف لے آئیں انشا اللہ مایوس نہیں ہوں گے۔ ایسی اکیڈیمیز میں جانے سے پرہیز کریں جو دِ ن رات بلندوبانگ دعوے ٰ کرتی ہیں مثلاََ

1۔ جو کامیابی کی 100% گارنٹی دیتی ہیں ۔

2۔ جو کہتی ہیں کہ ہمارے نتائج 85%سے 90%۔

3۔جو اکیڈیمی ہر دوسرے روز اپنے FB پر مختلف لڑکوں کی فوٹو اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں کہ یہ ہمارے لڑکے ISSB میں کامیاب ہو گئے۔

4۔ پڑھانے والے استاد سویلین لوگ اور دعویٰ کریں کہ ہمارا ISSB کا تجربہ 25سال 30 سال ۔ان سے پوچھیں کہ سویلین ہوتے ہوئے انہوں نے ISSB متعلق کہاں سے جانا یا سنا یہ تو صرف ایک فوجی آفیسر ہی جان سکتا ہے جو ISSBمیں سلیکٹر رہا ہو۔

5۔ایسی اکیڈیمیز کی راولپنڈی اور لاہور میں بھر مار ہے جو صبح شام جھوٹ بھول کر سٹوڈنٹس اور ان کے بزرگوں اور دوستوں کو بے وقوف بناتے ہیں تا کہ اُن کی باتیں سن کر داخلہ لے لیں ۔

6۔ اپنا فائد ہ سوچتے ہوئے آپ کا لازمی فرض ہے کہ اپنے مستقبل کیلئے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں ۔

7۔ہمارا کوئی بھی دعویٰ نہیں سوائے اس دعوے ٰ کہ ہماری جیسی اکیڈیمی کہیں بھی نہیں بشمول راولپنڈی اور لاہور کے لہذا ان نام نہاد اکیڈیمیز سے بچیں جو آپ کے مستقبل کیلئے زہر قاتل ہیں ۔

8۔کسی بھی اکیڈیمی کو ہمارے دعوے ٰ پر شک ہو تو آ کر دیکھ لے کے ISSB کی تیاری کن لائنز پر ہوتی ہے۔

شکریہ

دعاگو

میجر (ر)فخر جاوید۔